فنکار برادری کا وظیفے کی رقم نہ ملنے پر احتجاجی تحریک کا اعلان

13 Jun, 2019 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد(نیو زڈیسک) رواں مالی سال ختم ہونے میں چند روز باقی رہ گئے تاہم وزیر اعلیٰ سے منظوری کے باوجود علیل، معمر اور بے روزگار فنکاروں کو وظیفے جاری نہ ہو سکے جس سے آرٹسٹ سپورٹ فنڈکے 8 کروڑ روپے ضائع ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے جبکہ فنکاربرادری نے احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فنکاروں کی بہبود کیلئے 2012 میں پنجاب حکومت نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ قائم کیا تھا جس کے تحت 1160 فنکارو ں کو ساڑھے 7 ہزار سے لیکر 25 ہزار روپے تک ماہانہ وظیفہ دیا جاتا تھا۔رواں برس صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری کے وزیراعلیٰ پنجاب سے وظائف کی منظوری لینے کے باوجود فنکاروں کو رقم نہیں مل سکی جس پر فنکاروں نے اپنی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچانے کے لئے احتجاجی مظاہرے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں