شعیب اختر سے ہمیشہ ڈر لگا،یوراج کا اعتراف

13 Jun, 2019 قومی اخبار

ممبئی … راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنی کتاب میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ سچن ٹنڈولکر ان کا سامنا کرتے ہوئے ڈرتے تھے، اس پر بھارت میں طوفان کھڑا ہوگیا تھا۔ تاہم اتوار کے روز ریٹائر ہونے والے یوراج سنگھ نے تسلیم کرلیا کہ وہ شعیب اختر کی بولنگ سے خوفزدہ رہتے تھے۔

یہ انکشاف انہوں نے پاکستانی فاسٹ بولر کی جانب سے انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام کے جواب میں کیا۔ یوراج نے لکھا کہ بھائی جان جب آ پ بولنگ کیلئے دوڑنا شروع کرتے تو وہ ڈرائونا ہوتا تھا۔ آپ کو کھیلنے کیلئے بڑا حوصلہ کرنا پڑتا تھا۔ نیک خواہشات کیلئے بہت شکریہ۔

یہ بھی پڑھیں : اس سے قبل شعیب اختر نے انہیں ویڈیو پیغام میں راک اسٹار،میچ ونر، بہترین دوست اور زبردست جونیئر سے مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے آپ سے بہتر لیفٹ ہینڈ بیٹسمین پیدا نہیں کیا۔ دریں اثنا سابق کپتان شاہد آ فریدی نے بھی یوراج سنگھ کو نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے کہا آ پ کی لڑنے کی اہلیت قابل تقلید ہے۔ شاندار کیریئر پر مبارکباد قبول کریں۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں