آئس لینڈ دنیا کا پرامن،افغانستان خطرناک ملک

13 Jun, 2019 قومی اخبار

کراچی … گلوبل پیس انڈیکس 2019ء کی رینکنگ سامنے آ گئی جس کے مطابق آ ئس لینڈ دنیا کا سب سے پر امن ملک جبکہ افغانستان دنیا کا خطرناک ترین ملک ہے۔ عالمی امن اشاریہ انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس نے مرتب کیا، اس اشاریئے میں 163 ممالک کی درجہ بندی کی گئی، پاکستان کا اس فہرست میں 153 نمبر ہے۔ جبکہ بھارت اس میں 141 درجے پر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان پانچ برسوں میں دنیا پہلی بار زیادہ پرامن رہی۔ اس کی وجہ دنیا بھر میں بڑے تنازعات میں شدت میں کمی آ ئی جس سے اندرونی تنازعوں سے ہلاکتوں میں کمی ہے۔ 2019ء کی فہرست میں 86 ممالک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری جبکہ 76 ممالک میں تنزلی آ ئی۔

یہ بھی پڑھیں : گزشتہ برس 2013ء کے بعد دنیا میں امن آ یا۔ جنوبی ایشیاء میں بھوٹان سب سے زیادہ پرامن ملک ہے جس کا فہرست میں 15 واں درجہ ہے۔ بھوٹان اور پاکستان دیگر 25 ممالک میں شامل ہیں جہاں گزشتہ برس قتل کی شرح کم رہی۔ جنوبی ایشیاء کے حوالے سے پاکستان سات ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے۔

فہرست میں پاکستان ان 9 ممالک میں شامل ہیں جہاں قدرتی آ فات کا زیادہ خطرہ ہے۔ گلوبل پیس انڈیکس تیار کرتے وقت متعد عوامل کا مشاہدہ کرکے ان کا تجزیہ کیا جاتا ہے ان میں دفاعی بجٹ پر اخراجات، ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات ، انسانی حقوق کا احترام اور جرائم کی شر ح جیسے عوامل شامل ہیں۔

پرامن ممالک میں سرفہرست 10 ممالک میں آ ئس لینڈ، نیوزی لینڈ، پرتگال، آ سٹریا، ڈنمارک، کینیڈا، سنگاپور، سلووینیا، جاپان اور چیک ریپبلک ہیں جبکہ سب سے خطرناک ممالک میں 163 افغانستان، 162 شام، 161 جنوبی سوڈان، 160 یمن، 159 عراق، 158 صومالیہ، 157 وسطی افریقا، 156 لیبیا، 155 کانگو، 154 روس اور 153 پر پاکستان ہے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں