5 وکٹیں لینے پر خوش ہوں،اب ہمیں ہر میچ جیتنا ہے، غلطی کی گنجائش نہیں:فاسٹ بولر محمد عامر

13 Jun, 2019 نوائے وقت

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ 5 وکٹیں لینے پر خوش ہوں، لیکن میچ جیت جاتے تو زیادہ خوشی ہوتی۔قومی فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ اس وکٹ پر بس ایریا ہٹ کرنے کی بات تھی، اب ہمیں ہر میچ جیتنا ہے، غلطی کی گنجائش نہیں۔محمد عامر کا کہنا ہے کہ اگر ہم مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے تو میچز ضرور جیتیں گے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے 17ویں میچ میں محمد عامر نے آسٹریلیا کے خلاف 30رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ورلڈ کپ کے 17ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41رنز سے ہرا دیا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں