نان فائلر کا ڈیٹا جمع کرنے کا کام شروع

13 Jun, 2019 قومی اخبار

اسلام آباد … ایف بی آر نے ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوانے والے نان فائلر کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا۔ گزشتہ روز پیش کئے جانے والے اقتصادی سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 2018-19ء کے دوران ان تمام نان فائلر (ٹیکس گوشوارے داخل نہ کرنے والوں) کی ڈائریکٹری تیار کرنا شروع کردی ہے

یہ بھی پڑھیں :

جن کے نام پر ودہولڈنگ ٹیکس تو کٹتا رہا ہے مگر انہوں نے ٹیکس گوشوارے داخل نہیں کرائے ہیں۔ ٹیکس حکام کے مطابق اس مقصد کے لئے نادرا‘ ٹیلی کام کمپنیوں‘ بینکوں‘ ترقیاتی اداروں‘ اسکول‘ ہوٹلز اور دیگر ذرائع سے ود ہولڈنگ کٹوتیوں کا ڈیٹا حاصل کیاگیا ہے اور اس مقصد کے لئے ایف بی آر نے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں