شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم کرغزستان روانہ

13 Jun, 2019 اب تک
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم کرغزستان روانہاسلام آباد:(13 جون 2019)وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کےلیے کرغزستان روانہ ہوگئے،وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی عثمان ڈار بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم خصوصی طیارے سے نور خان ائیر بیس سے بشکیک روانہ ہوئے، جہاں وہ تیرہ اور چودہ جون کو بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم اجلاس کے دوسرے دور سے خطاب بھی کریں گے،انہیں دورے کی دعوت کرغزستان کے صدر نے دی تھی،وزیراعظم دیگر ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شرکت کررہے ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم کی اجلاس کے دوران سائیڈ لائن پر ملاقات کوئی امکان نہیں ہے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں