اورنج لائن کیس: سپریم کورٹ کا بینک گارنٹی واپس کرنیکا حکم

13 Jun, 2019 اب تک
اورنج لائن کیس: سپریم کورٹ کا بینک گارنٹی واپس کرنیکا حکماسلام آباد:(13 جون 2019) سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنیوں کی بینک گارنٹی واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالتی استفسار پر بتایا گیا کہ منصوبے کا سول ورک مکمل ہو چکا ہے، باقی کام بھی تقریباٍ مکمل ہو گیا، ٹھیکیداروں نے باقی کام بروقت مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جس پر نجی تعمیراتی کمپنی کے وکیل نعیم بخاری نے بتایا کہ بیس مئی کو عدالتی حکم کی مطابق سول ورک مکمل کیا، لیکن کمپنی کے ساتھ کچھ زیادتیاں ہوئی ہیں، پیسے کم دیئے گئے ہیں، کام مکمل کر لیا، اب بینک گارنٹی بھی واپس کی جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے حکم دیا ایک کروڑ روپے کی بنک گارنٹی ہر ٹھیکیدار کو واپس کر دی جائے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ جب تک نیا ایم ٹی مقرر نہیں کیا جاتا اس وقت موجودہ ایم ڈی فضل حلیم اپنا کام جاری رکھیں گے۔ مقدمے کی مزید سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد ہوگی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں