اوگرا نے جون کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

13 Jun, 2019 اب تک
اوگرا نے جون کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیااسلام آباد: (12 جون 2019) اوگرا نے جون کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 0.57 فی یونٹ اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل این جی 0.57 فو یونٹ مہنگی کردی ۔ اوگرا نے جون کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.56ڈالر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت فروخت 11.01ڈالر فی یونٹ مقرر کر دی گئی ہے۔

سوئی سدرن کیلئے ایل این جی 0.57ڈالر فی یونٹ مہنگی ہو گئی جس کے بعد سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت فروخت 10.95ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں