پاکستان جیتتے جیتتے ہار گیا،عامر کی محنت ضائع

13 Jun, 2019 قومی اخبار

ٹاؤنٹن … ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے ہرادیا۔ ٹاپ آ رڈر بیٹسمینوں کی غیر ذمے دارانہ کارکردگی کے باعث ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں پاکستان کو دوسری شکست ہوئی۔ اب آ خری پانچ میچوں میں ٹیم کی کارکردگی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

آ سٹریلیا کی ٹیم 307رنز بناکر آ ئوٹ ہوگئی جواب میں پاکستانی ٹیم 266رنز بناکر آ ئوٹ ہوگئی۔ ایک موقع پر پاکستان کا اسکور دو وکٹ پر136رنز تھا لیکن گیارہ رنز اور پندرہ گیندوں پر امام ،حفیظ اور شعیب ملک کی وکٹیں گنواکر پاکستان جیت سے دور ہوگیا۔ بدھ کو محمد عامر کی بولنگ کے سبب پاکستان میچ میں آ یا لیکن بیٹنگ لائن کی ناقص کارکردگی نے عامر کی محنت پر پانی پھیر دیا۔

بال ٹیمپرنگ کیس کی پابندی ختم ہونے کے بعد اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سنچری بناکر دفاعی چیمپئن کو پاکستان کے خلاف اہم کامیابی دلوادی۔ وہاب ریاض نے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ نویں وکٹ پر64قیمتی رنز بناکر میچ کو دلچسپ بنادیا۔ وہاب نے39گیندوں پر45رنز تین چھکوں اوردو چوکوں کی مدد سے بنائے۔

کپتان سرفراز احمد 40رنز بناکر سب سے آ خر میں رن آ ئوٹ ہوئے۔ حسن علی نے15گیندوں پر32رنز تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے بنائے۔ قبل ازیں صرف 2رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ فخر زمان کی صورت میں گری جو صفر پر پویلین لوٹ گئے، ابتدائی نقصان کے بعد امام الحق اور بابر اعظم ذمہ دارانہ انداز میں اننگز کو آ گے بڑھایا تاہم بابر اعظم 56ے مجموعے پر چلتے بنے، انہوں نے 30 رنز بنائے جس میں 7 چوکے بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بابر اعظم نے مچل اسٹارک کو ایک اوور میں تین چوکے مارے۔ امام الحق اور محمد حفیظ سیٹ ہونے کے بعد غیر ذمے داری سے اسٹروکس کھیلتے ہوئے آ وٹ ہوئے۔ امام الحق 53رنز75گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے بناکر غیر ضروری پل شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کاٹ بی ہائینڈ ہوگئے۔

محمد حفیظ نے49گیندوں پر46رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اورتین چوکے شامل تھے۔ پیٹ کمنز نے تین مچل اسٹارک اور رچرڈسن نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے تباہ کن اسپیل سے ورلڈ کپ میں پاکستان کے لئے بہترین بولنگ کا اعزاز حاصل کیا۔

بدھ کو آ سٹریلیا کی پوری ٹیم 49 اووروں میں 307 رنز بنا کر آ ئوٹ ہوگئی تھی۔ آ سٹریلیا کے پاس موقع تھا کہ وہ 350 سے زیادہ ا سکور کر دیں لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ حالانکہ پاکستانی فیلڈروں نے تین کیچ ڈراپ کئے۔ آ صف علی دو کیچ ڈراپ کئے۔ آ سٹریلیا کو ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اعتماد اور جارحانہ آ غاز فراہم کیا اور 146 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔

کیچ ڈراپ ہونے کے بعد ایرون فنچ نے 84 گیندوں پر 82 رنز بنائے۔ محمد عامر کی گیند پر وہ محمد حفیظ کو کیچ دے بیٹھے۔ اسٹیو اسمتھ نے 10 رنز بنائے۔ان کا حفیظ کی گیند پر آ صف علی نے کیچ لیا۔ تیسرے آ ئوٹ ہونے والے کھلاڑی گلین میکسویل تھے انہوں نے20 رنز بنائے۔ محمد عامر نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے30رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے۔ اس سے قبل عامر کی بہترین بولنگ28رنز دے کر چار وکٹ تھے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں