امریکا نے ایران کی مزید ایک کمپنی اور دو کاروباری شخصیات کو بلیک لسٹ کردیا

13 Jun, 2019 نوائے وقت

 امریکا نے ایران پرعائد کردہ اقتصادی پابندیوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے مزید ایک کمپنی اور دو کاروباری شخصیات کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ امریکی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا   کہ واشنگٹن نے ایران سے منسلک دو شخصیات اور ایک ادارے پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔نئی پابندیوں کا سامنا کرنے والی کمپنی''جنوبی قدرتی وسائل' ایس ڈبلیو آر سی''کا ہیڈ کواٹر عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہے۔یہ کمپنی ایرانی پاسداران انقلاب کی حمایت یافتہ ملیشیائوں کو کروڑں ڈالر مالیت کا اسلحہ  سمگل کرنے میں معاونت فراہم کرتی رہی ہے۔ایس ڈبلیو آر سی' اور اس کے دور عراقی شراکت داروں پر امریکی پابندیوں کوغیر موثر بنانے کے لیے پاسداران انقلاب کو عراق کے مالیاتی نظام تک رسائی دینے میں سہولت کاری کا بھی الزام ہے۔ امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے پیٹرو۔ کیمیکل سیکٹر پر کڑی پابندیاں عائد کی ہیں۔ اب تک ان پابندیوں کی زد میں خلیج فارس پیٹرو کیمیکل گروپ کی 39 کمپنیاں نشانہ بن چکی ہیں۔ ان میں سے بعض ایران کے اندر اور بعض بیرون ملک قائم ہیں۔ مجموعی طورپر یہ کمپنیاں ایران میں پیٹر1و۔ کیمیکل کی پیداوار کا 50 فی صد حصے کی مالک ہیں۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں