سعودی عرب کے کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا: شہزادہ خالد بن سلمان

13 Jun, 2019 نوائے وقت

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ ابھا شہر میں قائم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثیوں کا حملہ ایران کی طرف سے جارحیت میں اضافے کا ثبوت ہے۔ایرانی حمایت یافتہ یمن کی حوثی ملیشیا اخلاق وقانون کے دائروں سے ماورا ہوکر اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔شہزادہ خالد بن سلمان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ 'ٹویٹر' پر پوسٹ کی گئی متعدد ٹویٹس میں لکھا کہ سعودی عرب کے مفادات اور اس کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کے ساتھ سختی اور حوصلے کے ساتھ نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا کے جرائم قابل معافی نہیں، انہیں سعودی عرب پر حملوں کا حساب دینا ہوگا۔سعودی نائب وزیردفاع نے حوثیوں کے جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ عالمی برادری کو حوثیوں کے خطرناک عزائم کی روک تھام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔خیال رہے کہ  ابھا شہرمیں قائم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثی ملیشیا نے راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 26 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں