سندھ کا بجٹ 20-2019 کل پیش کیا جائے گا

13 Jun, 2019 اب تک
سندھ کا بجٹ 20-2019 کل پیش کیا جائے گاکراچی:(13 جون 2019) صوبہ سندھ کا مالی سال 20-2019 کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت آئندہ مالی سال 20-2019 کا بجٹ کل پیش کرے گی۔ سندھ کا بجٹ صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ کل سہ پہر تین بجے سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے ۔

صوبائی حکومت کے بجٹ میں کوئی بھی نیا ٹیکس لگانے کی تجویز شامل نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے 2 کھرب 60 ارب روپے سے 2 کھرب 90 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔جس کے تحت ضلعی ترقیاتی پروگرام کے لیے 35 ارب روپے جبکہ 50 ارب روپے حکومت کی نئی سکیموں کے لیے مختص کیے جائیں گے۔سندھ کے بجٹ میں امن وامان کے لیے 105 ارب روپے ،بلدیاتی حکومتوں کے لیے 72 ارب روپے،کراچی شہر میں شاہراہوں، پلوں، فلائی اوورز اور انڈرپاسز کی تعمیر کے لیے 20 سے 30 ارب روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ پولیس سمیت دیگر محکموں میں 20 ہزار نئے ملازمین بھرتی کرنے اوران کی تنخواہوں کے لیے بجٹ مختص کرنے کااعلان بھی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے بجٹ میں تعلیم کے شعبہ میں غیر ترقیاتی بجٹ کو188.70 ارب روپے سے بڑھا کر آئندہ مالی سال کے لیے 205.739 ارب روپے کر دیا جائے گا۔ جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کرنے اورکسان کارڈ متعارف کروانے سمیت دیگر عوامی فلاح وبہبود کی مختلف اسکیموں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

بجٹ میں محکمہ آبپاشی کے لیے 30 ارب روپے، زراعت کے لیے 7 ارب روپے، محکمہ اوقاف کے لیے 42 کروڑ 50 لاکھ روپے، لاء اینڈ پارلیمانی امور کے لیے سوا 2 ارب روپے ، لائیو سٹاک اینڈ فشری کے لیے ڈھائی ارب روپے سے زائد، محکمہ اقلیتی امور کے لیے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد اور سندھ اسمبلی کے لیے 2 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

سندھ کابینہ کل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت اجلاس میں بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری دے گی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں