کامرس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا گیا

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کامرس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

انٹربورڈ کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے ان امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں۔ ان امتحانات میں انوشہ راحیل بنت راحیل اکرام رول نمبر 524007 نے 1100میں سے 877+3 نمبرز اے ون گریڈ حاصل کر کے پہلی پوزیشن، عائشہ بنت محمد ایوب رول نمبر 556527 نے 866 نمبرز اے گریڈ لے کر دوسری پوزیشن جبکہ رابعہ زیب بنت محمد جہانزیب خان رول نمبر 523944 نے 846نمبرز اے گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔قائم مقام ناظم امتحانات شجاعت ہاشمی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کیلئے 6000امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جس میں سے 5731امیدوار امتحانا ت میں شریک ہوئے جبکہ 1162امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 20.28فیصد رہا۔ان امتحانات میں ایک امیدوار نے اے ون گریڈ،27نے اے گریڈ، 135 نے بی گریڈ، 343 نے سی گریڈ، 551 نے ڈی گریڈجبکہ 105 نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.