ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات کے لئے امتحانی مراکز کا اعلان کر دیا

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے اعلامیہ کے مطابق 16مارچ 2020 سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات کیلئے طلبہ کو سہولت فراہم کرنے کیلئے امتحانی پروگرام(ڈیٹ شیٹ) اورامتحانی مراکز کی مکمل تفصیلات بورڈ ہذا کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر جاری کردی گئی ہیں۔ بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان اورطلبہ اپنے امتحانی مراکز کی معلومات ویب سائٹ سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ امتحانی پروگرام مع امتحانی مراکز کی تفصیل کی پرنٹنڈ کاپی بھی بورڈ ہذا کے کانفرنس ہال سے متعلقہ اسکولوں کو جاری کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بعد ازاں انہوں نے خصوصی طور پر ہدایت کی ہے کہ بورڈ کے ایگزامیشن اور اکاؤنٹس سیکشن کے دفاتر تعطیل کے باوجود ہفتہ 14مارچ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک خصوصی طور پر کھلے رہیں گے اور ایڈمٹ کارڈ اور ڈیٹ شیٹ جاری کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ ایسے امیدوار جو ابھی تک کسی وجہ سے اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکے ہیں ان کو آخری موقع فراہم کیا جا رہا ہے اس کے بورڈ میں کسی بھی قسم کے فارم جمع نہیں کئے جائیں گے۔ ان کی سہولت کے پیش نظرہفتہ 14مارچ کو تعطیل کے باوجود امتحانی فارم جمع کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ کسی بھی طلبہ کا قیمتی سال ضائع نہ ہو۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.