سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دئے گئے

image

سندھ گورنمنٹ کے جانب سے کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر نہ صرف صوبے بھر کے اسکولوں کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے بلکہ نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات بھی ملتوی کر دئے گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ کابینہ کے ہونے والے ہنگامی اجلاس کے بعد وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے اپنے پیغام میں سعید غنی نے یہ کہا کہ نویں اور دسویں جماعت کے 16 مارچ سے شروع ہونے والے امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

وزیرِ تعلیم کے کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبے بھر کر تعلیمی ادارے 30 مئی تک موسم گرما کی تعطیلات کیلئے بند رہیں گے۔

وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد یکم جون 2020 کو دوبارہ کھلیں گے۔

واضح رہے کہ یہ فیصلے سندھ کابینہ کے ہونے والے ہنگامی اجلاس میں کیے گئے ہیں اور ان فیصلوں سے متعلق وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آگاہ کیا-


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.