کورونا وائرس کے سبب اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ، بینکوں کو اہم ہدایت دے دی

image

کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی فاصلے کو یقینی بنانے اور صارفین کو سہولت پہنچانے کے لیے تمام کمرشل بینکس کو گھروں سے چیک وصول کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

مرکزی بینک کے سرکلر کے مطابق بینک اور ایم ایف بی سروس مہیا کرسکتے ہیں جس کے تحت صارفین کی درخواست پر رجسٹرڈ ایڈریس سے چیک وصول کرنے کا انتظام کیا جائے گا اس طرح عملہ صارفین کے گھر سے چیک موصول کرسکے گا۔

سرکلر کے مطابق یہ بھی ممکن ہے کہ بینک براہ راست چیک ڈپازٹ کی سہولت مہیا کریں جس کے تحت وصول کنندہ ادائیگی یا رقم نکالنے والے بینک میں کراس چیک براہ راست بینک میں پیش کرسکتا ہے۔

واضح رہے اسٹیٹ بینک نے بینکوں پر زور دیا ہے کہ اپنے صارف کے اکاؤنٹ سے رقم ڈیبٹ کرنے سے پہلے ادائیگی کرنے والے یا رقم منتقل کرنے والے بینک کو لازمی طور پر تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.