شرمیلا فاروقی نے مچھلی کو مرغی بنا دیا، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔۔۔ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

image

پاکستان میں لاک ڈاؤن کی صورتحال برقرار ہے، لوگ اپنے اپنے گھروں میں محصور ہیں ایسے میں سوشل میڈیا ایک دوسرے سے رابطے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار، سیاسی و سماجی شخصیات، کرکٹرز مختلف ٹرینرز، ویڈیوز اور لائیو سیشنز کے ذریعے عوام کو محظوظ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

اسی طرح کا کچھ سابق رکن سندھ اسمبلی اور پی پی پی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے بھی کرنا چاہا لیکن ان کا مذاق بن گیا۔

ہوا کچھ یوں کہ شرمیلا فاروقی اپنے باورچی خانے میں مچھلی بنا رہی تھی، لیکن انہوں نے اسے بار بار مرغی کہا، یہاں تک کہ ویڈیو میں ایک موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'میں نے یہ مرغی لی ہے اور اس کی دم کاٹ دی اور اس کے دو حصے کر لیے ہیں'۔

شرمیلا فاروقی کی اس ویڈیو کا سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

وانیہ نامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ 'یہ اس دہائی کی سب سے مزاحیہ ویڈیو تھی، میں ہنس ہنس کر زمین پر لوٹ پوٹ ہو گئی'۔


حسن شگری نامی صارف نے طنزیہ کہا کہ 'اس قرنطینہ کے دور کا سب سے بڑا مزاق شرمیلا فاروقی ہیں۔ جس انسان کو مرغی اور مچھلی میں فرق نہ پتہ ہو وہ سیاست میں ہے'۔


ایک صارف نے تو شرمیلا فاروقی کو میرا کے مقابلے میں کھڑا کر دیا۔


دوسری جانب شرمیلا فاروقی کا بھی اس ویڈیو پر ردِعمل سامنے آگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے تمام تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'کیا آپ لوگ خوش نہیں کہ اس ٹینشن زدہ ماحول کو میں نے کم کرنے کی کوشش کی، میں نہیں جانتی تھی کہ میری زبان پھسلنے پر اس قدر ہنگامہ برپا ہو جائے گا'۔


انہوں نے مزید کہا کہ 'کورونا وائرس کی آفت سے لوگوں نے کچھ نہیں سیکھا، یہ دوسروں کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے'۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.