میٹرک بورڈ نے سالانہ امتحانی فارم جمع کروانے کے لیے آخری تاریخ کا اعلان کردیا

image

میٹرک بورڈ، سالانہ امتحانی فارم 8جون تک جمع کرائے جا سکتے ہیں ، پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین بورڈ میں انرولمنٹ جمع نہ کرانے والے طلباء و طالبات امتحانی فارم جمع کرانے کیلئے زحمت نہ کریں

کراچی۔۔۔ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے اعلامیہ کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ کی خصوصی ہدایت پر یکم جون سے شروع ہونے والے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی فارم2020 جمع کرانے کی آخری تاریخ 8جون 2020 ہے۔ چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ امتحانی فارم صرف ان طلباء و طالبات کے جمع کئے جائیں گے جو پہلے ہی بورڈ آفس میں اپنا انرولمنٹ جمع کرا چکے ہیں ، لہٰذا انرولمنٹ جمع نہ کرانے والے طلباء و طالبات اپنا امتحانی فارم جمع کرانے کیلئے زحمت نہ کریں۔ انہوں نے طلباء وطالبات سے کہا کہ وہ جلد ہی اپنے امتحانی فارم بورڈ کے اکاؤنٹس سیکشن کمرہ نمبر 4 میں صبح 10بجے سے سہ پہر 2بجے تک جمع کرا دیں اس کے بعد امتحانی فارم قابل قبول نہیں ہوگا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.