پاکستانی شوبز انڈسٹری کے 5 مشہور اداکار جو اب بوڑھے ہو چکے ہیں، یہ پہلے کیسے دکھتے تھے اور اب کیا کر رہے ہیں؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بہت سے ایسے نام ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی اس ڈرامہ و فلم انڈسٹری کو دے دی۔ یہ وہ اداکار ہیں جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے اس انڈسٹری میں اپنا نام بنایا اور لوگ ان کے مداح بنے۔

آج ہم آپ کو آپ کے کچھ پسندیدہ فنکار کا دیدار کروائیں گے کہ وہ اپنی جوانی کے زمانے میں کیسے دکھتے تھے۔

ندیم بیگ

ندیم بیگ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا مقبول ترین نام ہے، انہوں نے متعدد ہٹ ڈرامہ سیریل اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم آج کل ندیم بیگ اداکاری ہی کر رہے ہیں، اگرچہ انہوں نے اداکاری بہت کم کردی ہے۔




قوی خان

قوی خان آج بھی آپ کو متعدد ڈرامہ سیریل میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے، یہ بھی ماضی کے معروف ترین اداکار کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں اور ان کے مداح لاکھوں، کروڑوں کی تعداد میں موجود ہیں۔



سنگیتا

سنگیتا بھی پاکستانی میڈیا انڈسٹری کا ایک جانا مانا نام ہے، سنگیتا آج بھی اسی طرح جوش و خروش کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آتی ہیں۔


شگفتہ اعجاز

گریس فل اداکارہ شگفتہ اعجاز نے بھی ماضی میں بہت زبردست کام کیا جبکہ آج بھی وہ اسی خوبصورتی سے اپنا ہر کرادر نبھاتی نظر آتی ہیں، شگفتہ اعجاز کو آج بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

انور مقصود

انور مقصود ناصرف ایک اداکار ہیں بلکہ ایک خوبصورت مصنف کی حیثیت سے بھی جانے جاتے ہیں، ان کے قلم سے نکلا ہر لفظ لوگوں پر گہرا اثر چھوڑتا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.