مشہور ڈراموں میں کی جانے والی چند ایسی دلچسپ غلطیاں جس پر آپ نے بھی کبھی غور نہیں کیا ہوگا

image

ڈرامہ انٹرٹینمنٹ کی دنیا کا سب سے اہم اور مضبوط حصہ مانا جاتا ہے کیونکہ اسے ہومر کوئی دیکھتا ہے۔

وہیں ڈراموں کو بنانے ، لکھنے اور شوٹننگ کے اہم کام میں ڈائریکٹر اور ہدایت کاروں کو سخت محنت اور گہری سوچ و فکر کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے اور یقینی طور پر کی بھی جاتی ہے لیکن پھر بھی چند ایک ایسی غلطیاں ہو جاتی ہیں جو دیکھنے والوں کی نظروں میں ڈرامے کی امیج کو گرا دیتی ہیں۔

آئیے جانتے ہیں ان ڈراموں میں ہونے والی عام غلطیاں جو کسی وسیع نظر رکھنے والے یا ڈرامے سے حاصل و وصول ملنے والوں کی نظر میں بیٹھ گئی ہیں۔

* ڈرامہ سیریل دلربا:


حال ہی میں نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل دلربا ایک بلاک بسٹر ڈرامہ ہے اس ڈرامے کے ڈکھائے جانے والے ایک سین میں اداکارہ صنم ٹک ٹاک پر ویڈیو بنذ رہی ہے تو اس وقت اس کے سیدھے ہاتھ کی پہلی انگلی میں انگھوٹی ہے لیکن جب وہ پلٹ کر کسی سے مخاطب ہوتی ہے تو اس کے بائیں ہاتھ میں انگھوٹی ہوتی ہے۔

*ڈرامہ سیریل عشقیہ :



ڈرامے عشقیہ کے ایک سہن میں حمنہ کالج میں ہلکی جامنی رنگ کا لباس پہنی ہوئی ہوتی پے اور بالوں میں کالے رنگ کی ہئیر بینڈ لگائ ہوتی ہے جبکہ پیروں میں بھورے ر گ کی چپل لیکن جن وہ گھر پہنچتی ہے تو بالوں میں جامنی رنگ کی ہیئر بینڈ لگی ہوتی ہے اور پاؤں میں پمپس ہوتے ہیں۔

* ڈرامہ سیریل دیوانگی :

دیوانگی ڈرامے کے ایک سین میں سلطان اپنے آفس میں بیٹھا ہوا ہے اس وقت لیمپ کی لائٹ آن ہے جیسے ہی راشد آکر اس سے ملتا ہے لائٹ اپنے آپ بند ہوجاتی ہے پھر دونوں بیٹھتے ہیں تو دوبارہ لائٹ جل جاتی ہے عجیب بات ہے نا۔

* ڈرامہ سیریل رازِ الفت :



اس ڈرامے میں مشک پودوں کو پانی دے رہی ہوتی ہے تو اس کے پیچھے کچھ رکھا ہوا نہیں ہوتا لیکن جب کیمرہ دوسری جانب سے دکھایا جاتا ہے تو اس میں کرسی نظر آرہی ہوتی ہے۔

* ڈرامہ سیریل مہر پوش :



اس ڈرامے میں شکیلہ آنٹی جو کہ مہرو کے سابقہ شوہر کی آنٹی ہیں وہ غصے میں لات مارتے ہوئے گھر میں داخل ہوتی ہیں تو آنٹی کہتی ہیں کہ سارا دن مجھے گھر میں بند کرکے تم باہر گھومتی ہو میرے بیٹے کو بھی مجھ سے جدا کردیا جس پر شکیلہ آنٹی گلاس پھینک کر مارتی ہے گلاس کے ٹوٹنے کی آواز تو آتی ہے لیکن اس کی کرچیاں کہیں نظر نہیں آتی.


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.