عیدالاضحی پر کورونا کے بعد منڈی سے ایک اور وائرس پھیلنے کا خطرہ، قومی ادارہ صحت کی ہدایات جاری

image

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر کانگو بخار سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جن کے مطابق کانگو بخار ایک خطرناک قسم کے وائرس سے پھیلتا ہے۔

ذرائع کے مطابق مویشی منڈیوں میں لوگوں کے ہجوم اور جانوروں سے براہ راست رابطے کے باعث کانگو وائرس کا خطرہ بڑھنے کا امکان زیادہ ہے اور قربانی کے جانوروں کی نقل و حرکت میں اضافے سے کانگو بخار کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

قومی ادارہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ خاندانی اجتماع، قربانی سمیت رش والے مقامات پر جانے سے گریز ،صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ، فی الحال کانگو بخار کی ویکسین مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.