سوتی کپڑے کا ماسک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کیسا ہے؟ ماہرین نے نئی تحقیق میں بتا دیا

image

امریکی شہر فلوریڈا میں واقع فلوریڈا اٹلانٹک یونیورسٹی کے ماہرین نے مختلف طرح کے کپڑوں اور ماسک کا موازنہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ اچھے سوتی کپڑے سے بنا ہوا گھریلو ماسک، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ ماسک کا سائز درست ہو اور وہ ٹھیک طریقے سے بنایا اور پہنا جائے۔

یسرچ جرنل فزکس آف فلوئیڈز کے تازہ شمارے میں اس حوالے سے شائع کردہ تحقیق میں بتایا گیا کہ چھینکنے یا کھانسنے کی صورت میں منہ اور ناک سے نکلنے والے چھوٹے اور باریک قطرے، چہرے پر گمچہ (بندانا) باندھنے پر 3 فٹ 7 انچ دور پہنچے، رومال کی دو تہیں پہننے پر یہ فاصلہ تقریباً ایک فٹ رہ گیا تھا۔

اس کے علاوہ کون (cone) جیسی شکل والے ماسک سے نکلنے والے چھوٹے چھوٹے قطرے، ہوا میں صرف 8 انچ دور ہی پہنچ سکے لیکن سب سے زیادہ کارآمد گھریلو فیس ماسک ثابت ہوئے جنہیں موٹے سوتی کپڑے کی دو تہیں لگا کر، باقاعدہ سلائی کر کے بنایا گیا۔ چھینک اور کھانسی سے نکلنے والے قطرے، اس ماسک سے گزر کر صرف ڈھائی انچ دور پہینچ سکے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہر اچھے فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.