کووڈ 19: کتنے فیصد مریضوں میں اس جان لیوا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں؟ تحقیق میں ماہرین کا بڑا انکشاف

image

برطانوی ماہرین کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی جس کے نتائج نے سب کو ہی حیران ہونے پر مجبور کردیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے ادارہ برائے قومی شماریات نے انگلینڈ میں کورونا کے حوالے سے تحقیق کی جس کے دوران مریضوں کی تفصیلات جمع کی گئیں۔

مذکورہ ادارے نے منگل کے روز کورونا کے مریضوں کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق کے اعداد و شمار اور نتائج جاری کیے جس میں انکشاف ہوا کہ انگلینڈ میں کورونا سے متاثر ہونے والے 78 فیصد افراد ایسے تھے جن میں اس وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔

ماہرین نے تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج کے بعد پریشانی ظاہر کی ہے کیونکہ ایسی صورتحال بڑے خطرے کا باعث ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

ماہرین کے مطابق ہر دوسرے شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، جبکہ حیران کر دینے والی بات یہ ہے کہ اُس میں کوئی علامت بھی موجود نہیں تھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم نے اپنی مرضی سے لوگوں کا انتخاب کیا اور پھر اُن کے ٹیسٹ بھی کیے۔

واضح رہے یہ لوگ معمول کے مطابق زندگی گزار رہے تھے جبکہ یہ لوگ کسی قسم کی کوئی علامت نہ ہونے کی وجہ سے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا بھی نہیں ہورہے تھے۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.