علاج کے قابل نہ سمجھے جانے والی بیماری کو شکست دینے والا دنیا کا پہلا آدمی۔۔۔ اس تجرباتی دوا کے حیران کن نتائج

image

جہاں دنیا کورونا وائرس جیسے مرض سے لڑ رہی ہے وہیں ایچ آئی وی (ایڈز) ایک ایسا وائرس ہے جو اب تک لاعلاج ہے۔ لیکن برازیل سے یہ خوشی کی خبر آئی ہے کہ محض تجرباتی ادویات کے ذریعے دنیا کا پہلا شخص شفایاب ہونے والا ہے۔

34 سالہ اس آدمی میں 2012 میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی تھی اور اسے 1 سال تک اے وی آر ادویات کا استعمال کروایا گیا اور اب وہ پہلا فرد بننے والا ہے جو ناقابل علاج سمجھے جانے والی بیماری کو شکست دینے کے قریب ہے۔

اس شخص کے ساتھ 4 دیگر افراد کو بھی تجرباتی طریقہ علاج کا حصہ بنایا گیا تھا مگر صرف وہی شفا پانے میں کامیاب ہوا، یہ ان 3 افراد میں سے ایک ہے جو اس بیماری سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے۔

اس مریض کو پہلے 2 ماہ تک روایتی اے وی آر طریقہ علاج سے گزارا گیا اور پھر ایک کلینیکل ٹرائل کا حصہ بنایا گیا جس میں اسے اے آر ٹی کے ساتھ ساتھ ایچ آئی وی ادویات dolutegravir اور marivoc استعمال کرائی گئیں جبکہ وٹامن بی کی ایک قسم نکوٹینمائیڈ بھی دی گئی۔

تحقیق کے سربراہ ساؤ پاؤلو یونیورسٹی کے ڈاکٹر ریکارڈو ڈیاز نے بتایا کہ انہوں نے وائرس کو جگانے اور مدافعتی نظام کو بڑھانے کی کوشش کی تھی تاکہ وہ ایک بار میں چھپے ہوئے وائرس کا خاتمہ کردے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پورے جسم کی جانچ پڑتال نہیں کرتے، مگر بہترین نتائج میں ہم متاثرہ خلیات دریافت نہیں کرسکے، میرے خیال میں یہ بہت حوصلہ افزا ہے، یہ مریض ممکنہ طور پر صحتیاب ہوچکا ہے، مگر اس کا حتمی فیصلہ کچھ وقت کے بعد ہوگا۔

اگر یہ نیا تجرباتی طریقہ علاج دیگر مریضوں میں بھی کارآمد ثابت ہوا تو یہ ایک بہت بڑی پیش رفت ہوگی۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.