دنیا میں موجود چونکا دینے والے موٹے ترین جانور دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

انسان اگر موٹے ہوں تو چھوٹی سوچ والے لوگ ان کا جینا محال کردیتے ہیں ہر طرف موٹا موٹا کی صدائیں آتی ہیں لیکن وہیں اگر کوئی موٹا سا جانور نظر آجائے تو سب کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے اور اس کو کیوٹ Cute کہا جاتا ہے۔ بلکل ایسے ہی دنیا کے چند موٹے ترین جانوروں سے ملیں اور آپ بھی جانیں کہ یہ کون ہیں جنھیں دنیا میں سب سے زیادہ بھاری جانوروں کے اعزاز ملے ہیں:

• بندر:



دنیا کا سب سے موٹا بندر "انکل فیٹی" کے نام سے جانا جاتا ہے جو کہ اس وقت بینکاک میں پایا جاتا ہے۔ یہ گلیوں میں عام گھوما کرتا تھا اور ہر کسی کا کھانا بھی چھیں کر کھالیتا تھا اور جو بھی لوگ اس کو دیتے وہ بھی کھاتا ہے، اس کا وزن ناقابل یقین حد تک بڑھ چکا کہ خود سے چلنے میں بھی تکلیف ہوتی ہے، پیٹ زمین پر لٹکنے لگتا ہے جس کے بعد چڑیا گھر انتظامیہ نے اس کو ڈائیٹ بھی کروائی لیکن یہ اب بھی موٹا ترین بندر ہے۔

• بلا:



دنیا کی موجودہ موٹی ترین بلا کا وزن ۴۱ پائّونڈ ہے اور یہ دو موٹے موٹے جڑواں بچوں کے والد بھی ہیں۔ یہ پالتو بلا نیو یارک کے ایک گھر میں رہتا ہے۔

• چمپنزی:



یہ بڑے بندروں کی ایک قسم ہے اور یہ دنیا کا موٹا ترین چمپنزی ہے جوکہ اس وقت لندن میں قیام پزیر ہے اس کا وزن ۷۵ کلوگرام تک بتایا جاتا ہے اس کے سامنے سے کوئی کھانا اٹھا لے تو یہ تھپڑ ماردیتا ہے لیکن اس کو چڑیا گھر کی انتظامیہ کثرت اور کھیل کود میں مصروف رکھتی ہے ڈائٹ کھآنے بھی کھلاتے ہیں، اس کا وزن اب ۵۰ کلوگرام تک کم کر والیا گیا ہے۔

• چیتا:



سائبیرین چیتے دنیا میں سب سے زیادہ موٹے ہیں کوینکہ وہاں سردی بہت ہے اور وہ زیادہ بھاگ دوڑ نہیں کرتے اس لیئے وہ اتنے پھیل گئے ہیں، یہ صرف کھانے سے مقصد رکھتے جو بھی ان کو مل جائے کھآنے کے لیئے۔

• شیر:



شیر کبھی موٹا نہیں دیکھا ہوگا آپ نے کیونکہ جنگل کا بادشاہ وزن میں متوازن رہتا ہے تاکہ سب کو پچھاڑ سکے لیکن یہ شیر دنیا کا سب سے موٹا شیر ہے جو کہ شکار کرتے ہی پورا کھا جاتا ہے اور پھر مزے سے درخت کے نیچے لیٹا رہتا ہے، نہ چلتا پھرتا زیادہ اور نہ ہی لمبی لمبی چھلانگیں لگاتا ہے۔

• گلہری:



گہری چھوٹی سے دبلی سی تو بہت دیکھی ہوگی لیکن یہ مزے مزے کے کھانے کھا کھا کر اتنی موٹی ہوگئی ہے کہ چل بھی نہیں سکتی اور درخت پر چڑھنا تو دور کی بات ہے یہ کیلیفورنیا کے ایک پارک میں ٹہل لگاتی رہتی ہے اور جو کچھ جو کھانے کی چیز مل جائے بس ہاتھ صاف کردیتی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.