شوبز انڈسٹری کے وہ اداکار جو ائیر ہوسٹس ہیں اور یہ بات بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں۔۔۔

image

پاکستان کی مشہور و معروف شوبز شخصیات اپنے شعبے میں ایک خاص پہچان رکھتی ہیں۔ متعدد شوبز اداکار ایسے ہیں جو شوبز کا حصہ تو ہیں ہی لیکن ساتھ ہی دوسری فیلڈ سے بھی وابستہ ہیں۔

بیشتر افراد یہ بات نہیں جانتے کہ شوبز کی صنعت میں اس وقت بہت سے فنکار ایسے ہیں جو اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ پائلیٹ اور ائیر ہوسٹس بھی ہیں۔

آج کی اس خبر میں ہم آپ کو 5 ایسے اداکار و گلوکار کے بارے میں بتائیں گے جو اپنے فن کے ساتھ ساتھ پائلیٹ اور ائیر ہوسٹس کی نوکری بھی سر انجام دے رہے ہیں۔

1- شگفتہ اعجاز

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ شگفتہ اعجاز پاکستان کی سینئر اداکارہ کا درجہ رکھتی ہیں۔ اداکارہ کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے ہے اور ان کی عمر 50 برس ہے۔ 2014 میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ شگفتہ اعجاز نے بتایا تھا کہ ان کے والد پاکستان ائیر فورس میں پائلیٹ تھے اور شگفتہ اعجاز ائیر ہوسٹس تھیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوبز میں آنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا بلکہ انہیں اداکارہ ندا یاسر کے والد کاظم پاشا نے شوبز انڈسٹری میں متعارف کروایا تھی۔

2- مشی خان

اداکارہ مشی خان پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک جان مان نام ہیں۔ ڈرامہ سیریل عروسہ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مشی خان کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ مشی خان کی پیدائیش 1971 کو پشاور میں ہوئی، لیکن انہوں نے اپنی اعلیٰ تعیلم لاہور سے حاصل کی۔ اداکارہ نے شوبز کے ساتھ ساتھ سن 2000 میں بطور فلائٹ انڈیپنڈت پانچ سال تک نوکری کی۔

3- شاہین خان

پاکستانی ڈراموں میں ماؤں کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ شاہین خان کے بارے میں لوگ بہت کم جانتے ہیں۔ شاہین خان شوبز میں آنے سے قبل سعودی ائیر لائن میں کئی سالوں تک ائیر ہوسٹس کے فرائض انجام دے چکی ہیں

4- ہما خواجہ

ہما خواجہ پاکستان کی مشہور پاپ گلوکارہ ہیں جنہیں سن 1990 میں ان کی مقبول ہونے والی البم لاج سے شہرت حاصل ہوئی۔ گلوکارہ ہما خان شعبے کے اعتبار سے ایک ائیر ہوسٹس ہیں اور اس وقت بھی وہ دبئی ائیر لائن میں ہوسٹس کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔

5- سنم جنگ کے شوہر قصام

پاکستان کی نامور میزبان و اداکارہ سنم جنگ کے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے۔ معروف وی جے سنم جنگ نے بی اے اور ایم بی اے کی تعلیم حاصل کی ہے اور ان کے شوہر سید قصام جعفری ایک پائلیٹ ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.