زیادہ گوشت کھانے سے قبل اس کے خطرناک نقصانات جانیں

image

عید پر ہزاروں قسم کے لوازمات ہم سب کھاتے ہیں اور بہت زیادہ کھالیتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں خود بھی پریشانی ہوجاتی ہے اور کبھی کبھی گھر والے بھی پریشان ہوتے ہیں کیوں اس کی وجہ کیا ہے۔۔۔؟


کسی بھی چیز کا حد سے زیادہ استعمال کرنا مضر ہی ہے یہی وجہ ہے کہ گوشت کو بھی جب بہت زیادہ استعمال کرلیا جائے تو یہ آپ کی صحت کے لیئے غیر مفید ہے۔ اب جانیں کہ گوشت کو زیادہ کھانے سے آپ کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


• ماہرین بتاتے ہیں کہ: ''بہت زیادہ گوشت کھانا بھی کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔ جبکہ تحقیق کے ہفتے میں 3 یا 3 سے زائد بار گوشت کھانے والے افراد میں مختلف کینسر بشمول بریسٹ کینسر کا امکان دوگنا بڑھ جاتا ہے۔''


• ماہرین کے مطابق: ''گوشت میں شامل ہارمونز ہمارے جسم میں ٹیومرز کے خلیات کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔''


• سرخ گوشت خون کی شریانوں کو سخت کر دیتا ہے جس سے خون کی گردش میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔


• فالج، دل کے دورے یا دماغ کی شریان پھٹنے کا خدشہ بھی ہوسکتا ہے۔


• گوشت میں آئرن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے لہٰذا آئرن کی زیادتی سے دماغی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔


• ہاضمے کے مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔ یہ سینے اور معدے کی جلن اور بھاری پن کا باعث بھی بن سکتا ہے۔




About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.