انسان کے سینے میں تیزابیت کیوں ہوتی ہے، ماہرین نے وجہ بتا دی

image

کئی افراد چٹ پٹے اور مرچ مسالحے والے کھانا کھانے کے شوقین ہوتے ہیں لیکن بعد میں اُن افراد میں سینے کی جلن اور بدہضمی جیسی عام بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں اور تقریباً ہرشخص بیشتر بار ان سے دوچار رہ چکا ہوتا ہے۔

لیکن آخر سینے کی جلن اور بدہضمی کی وجہ کیا ہے؟

سائنسدانوں کی جانب سے اس کی ایک انتہائی اہم وجہ دریافت کرلی گئی ہے جو دلچسپ طور پر انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید بھی ہے، لیکن اس دریافت کے نتیجے میں انسانی نظام انہضام کو مردار خوروں کے نظام انہضام سے بھی جا ملایا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق سینے کی جلن اور بدہضمی معدے میں تیزابیت کی زیادتی کی وجہ سے ہوتی ہیں لیکن یہ تیزابیت انسان کے لئے نقصان دہ نہیں ہوتی بلکہ یہ مفید ہے کیونکہ اس سے انسان زہرخورانی (Food poisoning) جیسی مہلک بیماری سے محفوظ رہتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زہرخورانی معدے میں موجود جرثوموں کے باعث ہوتی ہے اور معدے میں موجود تیزابیت ان جرثوموں کا خاتمہ کر دیتی ہے۔ ماہرین نے جانوروں کی 68 اقسام کے معدوں کی تیزابیت پر تجربات کئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جانوروں کے معدوں میں زیادہ تیزابیت پائی جاتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ گلی سڑی خوراک کھاتے ہیں مگر پھر بھی زندہ رہتے ہیں اور چونکہ گلی سڑی چیزیں کھانے کی وجہ سے زہرخورانی کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے پھر بھی جانور اس سے محفوظ رہتے ہیں ،اس کی وجہ ان کے معدے میں زیادہ تیزابیت کا ہونا ہے۔

شمالی کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی کی پروفیسر ڈکٹر ڈی اینا بیسلے کا کہنا ہے کہ انسان اپنے ابتدائی ارتقائی مراحل میں جب مردار جانوروں کا گوشت کھاتا تھا تو اسی تیزابیت کی وجہ سے زہرخورانی سے محفوظ رہتا تھا۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.