یہ امریکہ سے پڑھ کر آئی ہیں! پاکستانی شوبز انڈسٹری کے وہ 5 شادی شدہ جوڑے جو بہت پڑھے لکھے ہیں۔۔۔

image

حالیہ دور کی پاکستانی شوبز انڈسٹری ماضی کی انڈسٹری سے قدرِ مختلف ہے، اگر ہم پرانے اداکاروں کو دیکھیں تو وہ زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہیں، جس کی وجہ سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ شوبز انڈسٹری میں تعلیم کی کوئی اہمیت نہیں یا ہمارے اداکار پڑھے لکھے نہیں ہو سکتے، اس تاثر کو آج کے اداکاروں نے بالکل غلط ثابت کیا۔

آج ہم آپ کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ان شادی شدہ جوڑوں کے بارے میں بتانے والے ہیں جو اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔

شہزاد شیخ اور حناء اکبر

پاکستان کے معروف اداکار شہزاد شیخ نے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جبکہ یہ فلم میں بھی اداکاری کر چکے ہیں۔ ٢٠١٣ میں ان کی شادی حناء اکبر سے ہوئی جنہوں نے وکالت کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ شہزاد نے خود بھی نیویارک فلم اکیڈمی سے فلم میکنگ اور ایکٹنگ کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔

میرا سیٹھی اور بلال

نجم سیٹھی اور جگنو محسن کی بیٹی میرا سیٹھی ایک معروف اداکارہ و ماڈل ہیں، انہوں نے امریکہ کی ایک معروف یونیورسٹی سے انگریزی اور دیگر مضمون میں تعلیم حاصل کی، بعدازاں وہ آکسفورڈ یونیورسٹی گئیں جہاں ان کی ملاقات بلال سے ہوئی جو کہ ان کے رشتہ دار بھی ہیں، دونوں نے شادی کرلی۔

یسرہ رضوی اور عبداللہ

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک اور معروف جوڑی یسرہ رضوی اور عبداللہ کی ہے۔ یسرہ رضوی پاکستان کی معروف اداکارہ، شاعرہ اور مصنفہ ہیں۔ ان دونوں کی شادی بہت عرصہ تک موضوعِ بحث بنی رہی۔ تفصیلات کے مطابق یسرہ نے لندن کی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے جبکہ عبداللہ نے بھی ایم بی ای کیا ہوا ہے۔

عائشہ خان اور میجر عقبیٰ ملک

عائشہ خان اب شوبز انڈسٹری کو الوداع کہہ چکی ہیں لیکن یہ معروف اداکارہ تھیں۔ انہوں نے ٹورونٹو کینیڈا سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی جبکہ ان کے شوہر عقبیٰ ملک نے گریجوئشن کے ساتھ امریکی ملٹری یونیورسٹی سینہرس میں بطور استاد بھی فرائض سرانجام دیے۔

علی سفینہ اور حرا ترین

ان دونوں باصلاحیت جوڑے کا تعلق پاکستانی شوبز انڈسٹری سے ہے، حرا ٹیکساس امریکہ سے تعلیم یافتہ ہیں جبکہ علی سفینہ نے اسکاٹ لینڈ یونیورسٹی سے میکینکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.