کیا آپ گاڑی کی سی این جی بچانے کے یہ سات طریقے جانتے ہیں؟ جانیں

image

پیٹرول آئے روز مہنگا ہوتا رہتا ہے اور یوں گاڑی سی این جی پر چلائی جاتی ہے مگر سی این جی بھی تو کوئی سستی نہیں ہوتی ہے اب یہ تو ہم نہیں کہہ سکتے کہ ایسا کوئی جادو موجود ہے جو گاڑی بھی چلائے تیز اور سی این جی بھی بچائے زیادہ سے زیادہ مگر ہاں یہ ضرور کہہ سکتے ہیں کہ گاڑی کو چلانے کے ساتھ آپ اگر کچھ احتیاط کرلیں تو یہ طریقے آپ کی سی این جی بچانے میں ضرور مفید ہوسکتے ہیں۔ سی این جی بچانے سے مراد یہی ہے کہ کس طرح کم خرچ کی جائے کیونکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ کہیں کام سے نکلے ہوتے ہیں اور راستے میں سی این جی ختم ہو جاتی ہے اور گاڑی کو دھکے لگوانے پڑ جاتے ہیں اس زحمت سے بچنے کے لیئے آپ کے لیئے یہ ٹپس بہت مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔


• گاڑی کی سپیڈ کو ہلکی رکھیں تاکہ زیادہ سی این جی استعمال نہ ہوسکے۔ کیونکہ تیز چلانے سے گیس بھی زیادہ لگے گی۔


• گاڑی کو سٹارٹ کرتے وقت صرف ایک سیکنڈ تک ہی چلائیں کیونکہ جتنا فالتو گاڑٰی چلائیں گے آپ کی سی این جی بھی اتنی ہی زیادہ خرچ ہوگی۔


• کہیں کسی کا انتظار کر رہے ہیں تو ایک سیکنڈ یا بہت زیادہ کرکے ایک منٹ بعد گاڑی ہی بند کردیں ایسا کرنے سے بھی آپ کا خرچہ کم ہوگا۔


• گاڑی میں سی این جی یا تو صبح جلدی ڈلوائیں یا تو رات کے پہر ڈلوائیں اس سے آپ کو نہ تو زحمت ہوگی اور نہ ہی تیزی میں گاڑی بھگائیں گے۔>


• بریک لگانے سے گریز کریں کوشش کریں کہ آپ کی گاری اور سامنے سے آنے والی گاڑی میں اتنا فاصلہ ہوکہ آپ کو ہر تھوڑی دیر بعد بریک نہ لگانا پڑے۔


• زیادہ اے سی یا ہر وقت اے سی چلانے سے بھی گیس زیادہ استعمال ہوتی ہے۔


• گاڑی کی مینٹینس رکھیں، ٹائروں کا موازنہ کرتے رہیں جہاں سے ہوا لیک ہو رہی ہو بھروائیں اور اعتدال سے گاڑی چلائیں۔












About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.