پہاڑوں کے درمیان کرکٹ کے جنون میں مبتلا لڑکوں کی کرکٹ میچ کھیلنے کی انوکھی ویڈیو وائرل

image

اسلام آباد: پاکستان کے شمالی علاقے ایبٹ آباد کے پہاڑوں کے درمیان کھیلے جانے والے کرکٹ میچ نے لوگوں کو حیران کردیا، پہاڑوں کے درمیان پتلی سی سڑک پر کرکٹ کھیلنے والے مقامی نوجوانوں کا جنون قابل غور رہا۔

عام طور پر نوجوانوں کو گلی کرکٹ کھیلتے دیکھا جاتا ہے، گھروں کے صحن میں کرکٹ کھیلتے دیکھا گیا لیکن پہاڑوں کے درمیان پتلی سڑک پر کرکٹ میچ کھیلتے کبھی نہیں دیکھا گیا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی کرکٹ کے متوالوں کی انوکھی ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کی جو ایبٹ آباد کی ہے، ویڈیو میں کئی نوجوان پہاڑی راستے پر کرکٹ میچ کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔

پتلی سی سڑک پر مقامی نوجوان جوش و خروش سے کھیل میں مصروف ہیں، دوسری جانب پس منظر میں لاؤڈ اسپیکر پر کمنٹری بھی سنائی دے رہی ہے۔

کھیل کے اختتام پر پُرجوش شائقین کرکٹ بھرپور انداز میں جشن مناتے ہیں جو کھیل دیکھنے کے لئے اونچائی والی جگہ پر بیٹھے میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہوتے ہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے لکھا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ایسا کرکٹ گراؤنڈ اور کرکٹ کے لئے ایسا جنون آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.