بالوں کے لیے نہایت مفید تیل جس سے بالوں کا رنگ بھی۔۔۔ اداکارہ فضاء علی نے گھر میں تیل بنانے کا آسان طریقہ بتا دیا

image

مرد ہوں یا خواتین، آج کل بالوں کے بیشتر مسائل سے پریشان نظر آتے ہیں۔ کسی کو بال جھڑنے کی فکر ہوتی ہے تو کوئی خشکی سے پریشان نظر آتا ہے۔ کسی کے بال نہیں بڑھ رہے ہوتے تو کسی کے بالکل بے جان ہوئے پڑے ہوتے ہیں۔

کم عمر افراد میں ایک اور مسئلہ دیکھنے میں آیا ہے جو بالوں کا جلدی سفید ہونا ہے، بہت سی خواتین بالوں کو ڈائی کروا لیتی ہیں لیکن تیل استعمال کرنے سے ان کے بالوں کا رنگ خراب ہونے لگتا ہے۔

تاہم اداکارہ فضاء علی نے ایک ایسا خاص تیل بنانا بتایا ہے جو ناصرف بالوں کے مختلف مسائل کو حل کرے گا بلکہ آپ کا ہئیر ڈائی بھی خراب نہیں کرے گا۔

اجزاء

1) ایلوویرا (3 سے 4 کھانے کے چمچ)

2) کھوپرے کا تیل (ضرورت کے مطابق)

3) زیتون کا تیل (جتنا تیل بنانا ہو اس حساب سے اپنی ضرورت کے مطابق لیں)

4) سرسوں کا تیل (جتنا زیتون کا تیل لیں)

5) کیسٹر آئل (سب سے کم مقدار)

6) وٹامن ای کے 4 کیپسول

بنانے کا طریقہ

٭سب سے پہلے ایک پین میں ناریل کا تیل لیں اور اس میں ایلوویرا شامل کریں اور اسے اچھی برح پکا لیں، یہاں تک کہ ایلوویرا کا جیل اپنا رنگ تبدیل کرلے گا۔

٭پھر ایک باؤل میں الگ سے سرسوں کا تیل ڈالیں پھر اس میں زیتون کا تیل اور کیسٹر آئل شامل کرلیں۔

٭آخر میں اس کے اندر وٹامن ای کے 4 کیپسول شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔

٭یہ تیل ہفتہ میں دو مرتبہ لازمی استعمال کریں۔

نوٹ:

بتائے گئے تیلوں کی مقدار اپنی ضرورت کے مطابق لیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.