وہ مجھے مار دیں گے، سُشانت سنگھ کی موت سے قبل فون کال نے بھارت میں تہلکہ مچا دیا

image

بھارتی اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے حوالے سے کیس میں نیا موڑ سامنے آیا ہے، جہاں آنجہانی اداکار نے خود کو مار دینے سے متعلق خوفناک اِنکشاف کیا تھا۔

بھارتی شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار سشانت سنگھ بروز 14 جون کو ممبئی میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

مذکورہ کیس کو پولیس نے خودکشی قرار دیا تاہم دیگر تحقیقاتی اِدارے اس کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

ایسے میں بھارتی میڈیا میں نئی رپورٹس منظر عام پر آئی ہیں جس نے بھارت میں تہلکہ مچا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سشانت سنگھ کے فون کا ریکارڈ کا ڈیٹا دیکھا گیا جس میں انھوں نے اپنے آخری ایام میں اپنی دوست ریا چکرورتی کو مختلف اوقات میں فون کالز کیں۔

ایسے میں تحقیق کاروں کے سامنے ایک اور حیرت انگیز بات سامنے آئی کہ سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی بہن کو ایک ایمرجنسی کال کر کے انہیں خُود کو درپیش خطرے سے آگاہ کیا۔

سشانت نے اُس فون کال میں اپنی بہن میتو سنگھ کو خوف کے عالم میں کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے پھنسائیں گے، یہ لوگ مجھے مار دیں گے۔

واضح رہے کہ اہل خانہ کی درخواست پر سشانت سنگھ کی موت کے معاملے کو تحقیقاتی ادارے مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں۔

ایسے میں سشانت کو ڈرگز دینے کے معاملات پر ان کی سابقہ دوست اداکارہ ریا چکرورتی کو حراست میں لیا گیا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.