اسکول جانے والے بچے اور اُن کے والدین کو اپنی حفاظت کے لئے کیا کرنا چاہئے؟

image

عالمی وبا کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ آج بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس کے وار جاری ہیں لیکن چند احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے اس کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔

جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ 6 ماہ طویل لاک ڈاؤن کے بعد ایک بار پھر ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے اور تمام ہی طلباء ، اسکول اساتزہ اور اسکول عملے کے لئے ایس او پیز تیار کی گئیں ہیں۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بچے اِسکول جانے سے قبل طلبہ کس طرح حفاظتی تدابیر پر عمل کر سکتے ہیں؟ اور والدین اور اساتزہ اُنہیں یہ بتائیں کہ اس صوتحال میں وہ کس طرح اپنا بہتر خیال رکھ سکتے ہیں۔

1- سب سے پہلے تو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پیش کردہ تجویز ہر عمل کرنا ہے کہ عوامی مقامات پر کپڑے کے فیس ماسک پہنیں، خاص طور پر بسوں میں، ڈراپ آف یا پک اپ پوائنٹ پر، یا اُس وقت جب کسی عمارت میں داخل ہوں۔

2- طلبہ کوشش کریں کہ وہ ایک سے زائد کپڑے کے فیس ماسک اپنے ہمراہ رکھیں، صاف اور دوبارہ فروخت ہونے والے بیگ میں رکھیں، خاص طور پر تب جب آپ اسے نہیں پہن سکتے جیسے کھانا کھاتے وقت، تو تب ماسک اُتار کر کہیں رکھ دیں۔

3- اپنے چہرے کے ماسک پر کوئی ایسا نشان بنا دیں جو دوسرے بچے کے ماسک سے مختلف ہو تاکہ پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

4- فیس ماسک کے کپڑے کے حصے کو ہاتھ لگائے بغیر چڑھانے اور اتارنے کی پریکٹس کریں۔

5- ماسک کو ہاتھ لگانے سے قبل اور لگانے کے بعد اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔

6- اپنے ماسک کو کبھی کسی سے شیئر نہ کریں، نہ مانگیں اور نہ ہی کس سے ادھار لیں۔

7- اسکول انتظامیہ طالبعلموں کو دوسروں کے ساتھ فاصلہ برقرار رکھنے سے بر وقت آگاہ کرتے رہیں۔

8- بچے اسکول جانے سے قبل چھوٹی بوتل والا ہیند سینیٹائزر اپنی اسکول شرٹ کی جیب میں رکھ لیں اور ہر تھوڑی دیر بعد استعمال کرتے رہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.