''میں تمہارے لئے چاند تارے توڑ لاؤں گا'' جانیں اس جملے کو سچ ثابت کرنے والے شوہر کے بارے میں ۔۔

image

میاں بیوی کی محبت ہوتی ہے بے مثال ہے۔ کئی لوگ وعدے کر کے مکر جاتے ہیں اور کہیں کہیں آپ کو محبت کی لازوال کہانیاں سننے کو ملتی ہیں۔
ایسی ہی بے لوث اور دل و جان سے چاہنے والے شوہر جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے انھوں نے اپنی بیوی کو شادی کی پہلی سالگرہ پر تحفے کے طور پر ''چاند پر ایک پلاٹ ''خرید کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے ''صہیب احمد'' کی 6 ماہ قبل مدیحہ سے شادی ہوئی تھی اورشادی کی پہلی سالگرہ پر بیوی کو خوش کرنے کیلئے اسے تحفہ میں چاند پر ایک ایکڑ کا پلاٹ خرید کر دیا ہے۔
صہیب نے اس کے لئے سودا لونر سیٹلمنٹ انیشی ایٹیو نامی ایک کمپنی سے رابطہ کیا اور اسکے ذریعے 45 امریکی ڈالر میں یہ مہنگا تحفہ خریدا ہے۔ صہیب کا کہنا ہے کہ:
'' میرے پاس چاند پر اپنی اس جائیداد کے کاغذات بھی ہیں اور یہ کوئی من گھڑت بات نہیں ہے،میں نے حقیقت میں اپنی بیوی کیلئے چاند پر ایک ایکڑ زمین خریدی ہے۔ جس کے تحت فائل نمبر''f 14167677'' والیم '' ایل'' اور رکارڈ نمبر'' 99496'' ہے۔ '' اس کمپنی سے ہوئے معاہدے میں یہ بات لکھی ہے کہ:
''چاند پر بنائی جانے والی اس سوسائٹی جس میں صہیب اور دنیا بھر سے دیگر لوگوں نے زمین خریدی ہے، وہاں سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے مالکان کے لئے گھاس پوس بھی اگائے جائیں گے اور یو ں زندگی کا آغاز شروع کیا جائے گا'' واضح رہے کہ چاند پر زمین بھارتی اداکار سلمان خان اور سشانت سنگھ بھی خرید چکے
ہیں۔

About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.