7 ماہ سے موبائل فون پیٹ میں۔۔۔ دیکھیں آپریشن کی حیران کن تصاویر

image

قاہرہ میں گزشتہ دنوں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس نے ہر سننے اور دیکھنے والے کو دنگ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک دیہاتی نے دوستوں کے ساتھ بیٹھے مذاق مذاق میں موبائل فون نگل لیا۔ ڈاکٹر محمد الجزار نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ''حسن رشاد نامی مریض کی عمر 28 سال ہے اور وہ قریبی دیہی علاقے القیوبیہ کا رہنے والا ہے''۔


یہ شخص پیٹ اور سینے میں شدید تکلیف کی شکایت لے کر اسپتال آیا تو اس کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، ایکسرے کرنے کے بعد پیٹ میں موبائل فون کی موجودگی کا پتہ چلا۔


پوچھنے پر مریض نے بتایا کہ اس نے 7 ماہ قبل دوستوں کے کہنے پر یہ موبائل نگل لیا تھا۔ اس کا خیال تھا کہ قے آنے سے موبائل فون واپس باہر نکل آئے گا مگر ایسا نہیں ہوا اور اس نے خوف اور شرمندگی کے باعث اہل خانہ سے اس کا ذکر نہیں کیا، جبکہ اسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے دو گھنٹے طویل اور کامیاب آپریشن کر کے پیٹ سے موبائل فون نکال لیا۔

ڈاکٹر کے مطابق مریض کی قسمت اچھی تھی کہ موبائل کی بیٹری پیٹ میں تحلیل نہیں ہوئی ورنہ بیٹری کے اندر موجود کاربن کے زہرآلود ہونے کے باعث اس کی جان کو خطرہ ہو سکتا تھا۔ مریض تاحال اسپتال میں داخل ہے اور جلد ہی صحت یاب ہو جائے گا۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.