اینٹی کورونا وائرس اِنجکشنز فائدے مند ہیں یا نہیں؟ عالمی ادارہ صحت نے نیا انکشاف کردیا

image

جینیوا: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کے علاج کیلئے استعمال کئے جانے والے انجکشنز کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ یہ کورونا کے مریضوں کے لئے مؤثر ہیں یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے وار اور دہشت دنیا بھر میں تاحال جاری ہے اور سب ہی اس اِنتظار میں ہیں کہ کووڈ 19 وائرس کی کارآمد ویکسین کب مارکیٹ میں آئے گی جس کے بعد مذکورہ وائرس سے متاثر شدہ مریضوں کے علاج میں آسانی پیدا ہو۔

اس دوران ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس نے حیرت انگیز بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وباء سے بچاؤ کے لئے تیار کئے جانے والے ٹیکے اگر بن بھی جائیں تو بھی ان کی کوئی گارنٹی نہیں۔

اس حوالے سے عالمی صحت ادارہ (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے تشویشناک بیان دے کر معالجین کی پریشانی میں مزید اِ ضافہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کیے جانے والے ٹیکے بن بھی جائیں تو ان کی کوئی گارنٹی نہیں ہےگویا کہ یہ ٹیکے کام کریں گے یا نہیں، اس سلسلے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

ماہرین کے مطابق چونکہ کورونا وائرس کا کوئی مصدقہ علاج موجود نہیں اس لیے اس وائرس کے شکار مریضوں کی صرف طبی مدد ہی کی جا رہی ہے جس میں مختلف ادویات اور طبی آلات کا استعمال شامل ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.