سُشانت سنگھ کیس: دپیکا، شردھا کپور اور دیگر اداکاراؤں نے پوچھ گچھ کے دوران کیا بتایا؟

image

بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکاراؤں دپیکا پڈوکون، شردھا کپور سارہ علی خان، اور راکول پریت سنگھ نے کسی بھی قسم کی منشیات کے استعمال سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ واٹس ایپ پیغامات میں ہاتھ سے رول کئے گئے سگریٹس پر گفتگو کر رہی تھیں۔

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی میں منشیات کے پہلو کی تحقیقات کے دوران بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این بی سی) نے چاروں اداکاراؤں کو تفتیش کے لئے طلب کیا تھا۔

سشانت سنگھ کیس کی تحقیقات تاحال حتمی انجام تک نہ پہنچ سکیں اور ہر طرح سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک این سی بی اہلکار نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ چاروں اداکاراؤں نے منشیات کے استعمال کی تردید کی ہے اور بتایا ہے کہ وہ تو تمباکو نوشی بھی نہیں کرتیں۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ سے جڑی شخصیات کے ایک واٹس ایپ گروپ میں منشیات پر ہونے والی گفتگو بھارتی تحقیقاتی اداروں کے ہاتھ لگی تھی اور مبینہ طور پر دپیکا پڈوکون اس گروپ کی ایڈمن تھیں۔

اسی گفتگو کی بنیاد پر این سی بی نے چاروں اداکاراؤں کو طلب کیا تھا۔ این سی بی اہلکار کے مطابق چاروں اداکاراؤں نے دورانِ تفتیش اداکار سشانت سنگھ کے مبینہ طور منشیات کے عادی ہونے سے لاعلمی ظاہر کی۔

اس حوالے سے مذکورہ این سی بی اہلکار کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے تیکنیکی معائنے سے تمام چیزیں منظرعام پر آجائیں گی۔

دو روز قبل سشانت سنگھ کی خود کشی سے جڑے منشیات کیس میں بھارتی ادکارائیں دپیکا پڈوکون، سارہ علی خان، شردھا کپور اور راکیل پریت سنگھ این سی بی کے آفس آئیں جہاں طویل گھنٹوں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔

بھارتی ذرائع اِبلاغ کے مطابق این سی بی کی تحقیقات کے دوران اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی منیجر کرشمہ پراکاش سے منشیات منگوانے کا اعتراف بھی کیا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.