اِسٹوڈنٹ ویزا سروس کی بحالی کے لئے تاریخ کا اعلان

image

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم اکتوبر بروز جمعرات سے امریکی سفارتخانہ اسلام آباد اورامریکن قونصل خانہ کراچی میں اسٹوڈنٹ ویزا خدمات بحال کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اعلان میں کہا گیا ہے کہ لگ بھگ 8 ہزار پاکستانی طالبعلم ہروقت امریکا کی جامعات اورکالجز میں زیرِ تعلیم ہوتے ہیں اور ہم امریکا میں حصول تعلیم کے خواہش مند مزید طالبعلموں کا خیر مقدم کریں گے۔

اسٹوڈنٹ ویزا کا اجراء پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کی اولین ترجیح ہے۔ ہم نے گزشتہ چند مہینے ویزا درخواست گزاروں اور اپنے ملازمین کی کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے حفاظتی اقدامات پرصَرف کئے ہیں۔ اس پس منظر میں، ماسک پہننا اور سماجی دوری برقرار رکھنے کے حفاظتی اصولوں کی پاسداری لازمی ہے۔

امریکی سفارتخانے نے مزید کہا کہ حالات سازگار ہوتے ہی ہم دیگر نوعیت کی ویزا درخواستوں پربھی کام کا آغاز کر دیں گے۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.