چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ جانیں دلچسپ وجہ

image

چھپکلی گھروں کی چھتوں اور دیواروں میں رینگتی ہوئی تو ضرور نظر آتی ہو گی اور بچے اس کو ڈرا کر بھگاتے بھی ہیں۔ آپ خود بھی مختلف حربے کرکے چھپکلی کو بھگا دیتے ہوں گے۔ بعض اوقات آپ نے دیکھا ہوگا کہ بچے جب چھپکلی کو مارتے ہیں تو سب سے پہلے اس کی دم الگ ہو جاتی ہے اور کچھ دیر تک پھڑپھڑا رہی ہوتی ہے اور یوں ہمیں لگتا ہے کہ چھپکلی مر چکی ہے اور اس کی دم پر مذید چپل مار مار کر اس کو آخر کار بلکل مار دیتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کو نہیں معلوم تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ چھپکلی اکثر اپنی دم خود ہی توڑ دیتی ہے۔۔

مگر کیوں؟ اور کیسے؟


چھپکلی کو ایک سمجھدار اور تیز دماغ ریپٹائل اسی لئے کہا جاتا ہے کہ جتنے بھی رینگنے والے جانور ہیں ان میں سب سے زیادہ ذہین بھی چھپکلی ہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب چھپکلی کو کسی بھی جانور یا انسان سے خطرہ محسوس ہونے لگتا ہے تو وہ ان کی آنکھوں میں دھول جھونک دیتی ہے۔

کیسے؟


چھپکلی میں قدرتی طور پر یہ حس پائی جاتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو بچانے کے لئے اپنی دم کو خود ہی توڑ دیتی ہے جس سے سامنے والے کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ چھپکلی مرگئی ہے درحقیقت چھپکلی زندہ ہوتی ہے بس اس کی دم الگ ہو جاتی ہے۔

ایسا کیوں ہوتا ہے؟


چھپکلی اپنی دم اس وجہ سے آسانی سے توڑ پاتی ہے کیونکہ نہ اس میں کوئی ہڈی ہوتی ہے اور نہ کسی قسم کی کوئی شریان اور خون بھی نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ دم آسانی سے ٹوٹ جاتی ہے۔ پھر انسانوں اور جانوروں کو یہ لگتا ہے کہ چھپکلی مرگئی لیکن اصل میں وہ زندہ ہوتی ہے۔

دوبار دم کب آتی ہے؟


چھپکلی کی دم 10 سے 20 دنوں میں دوبارہ آنے لگتی ہے یہی وجہ ہے کہ 25 دن تک چھپکلی ایک مرتبہ پھر تیزی سے رینگنے لگتی ہے، لیکن دوبارہ آنے والی دم عموماً پہلے والی دم سے 4 سینٹی میٹر چھوٹی آتی ہے۔

About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.