کیا آپ جانتے ہیں کہ جاپانی لوگ دن میں کیوں نہیں نہاتے ہیں؟

image

جاپان میں متعدد ایسی روایات پائی جاتی ہیں جو باقی دنیا کے لیے یقیناً حیرت کا باعث بنتی ہیں، جن میں ایک یہ بھی ہے کہ اکثر جاپانی شہری دن کے بجائے ہمیشہ رات کو سونے سے پہلے نہاتے ہیں۔

اب ان کی اس منفرد عادت کی انتہائی دلچسپ وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ جاپان جا چکے ہیں وہ اس بات سے واقف ہوں گے کہ جاپانی لوگ پبلک باتھ اور ہاٹ سپرنگز میں نہانے کے عادی ہوتے ہیں۔ لگ بھگ ہر شہراور گاؤں میں پبلک کے لئے غسل خانے موجود ہیں جہاں کوئی بھی مرد ،خواتین، بچے اِنتہائی معمولی رقم کے عوض نہا سکتے ہیں۔

اس دوران انہیں دیگر لوگوں سے ملنے اور گفتگو کرنے کا بھی ایک موقع دستیاب ہوتا ہے۔ اب اس کی بھی دو وجوہات ہیں، پہلی شدید موسم اور دوسری گھر پر نہانے کی سہولت کا نہ ہونا۔ جاپان میں سردیوں میں درجہ حرارت بہت سرد اور گرمیوں میں بہت گرم ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ اکثر جاپانیوں کے گھروں میں باتھ ٹب اور پانی کو گرم رکھنے کے انتظامات کی سہولت نہیں ہوتی، چنانچہ وہ نہانے اور چند دیر سکون کے لئے پبلک باتھ ہی کو ترجیح دیتے ہیں۔

اب آپ سوچ سکتے ہیں کہ پبلک باتھ میں جانے کے لیے کونسا وقت زیادہ موزوں ہو سکتا ہے اور وہ بھی جب آدمی نہانے کے ساتھ لوگوں سے ملنے جلنے، گپ شپ لگانے اور کچھ پرسکون وقت گزارنا چاہتا ہو۔ چنانچہ جاپانی کام سے چھٹی کے بعد رات کو ہی پبلک باتھ جاتے اور نہاتے ہیں۔

جاپانیوں کے لیے شاور لینا اور باتھ کرنا بھی دو مختلف چیزیں ہیں۔ ان کے لیے باتھ کرنا کافی وقت لگا کر نہانے اور اچھی طرح بدن صاف کرنے کو کہتے ہیں، جو کہ صبح کے وقت جلدی میں ممکن نہیں ہوتا۔

چنانچہ جو جاپانی صبح جلدی جلدی شاور لیتے ہیں وہ بھی اپنی تشفی کے لئے رات کو پبلک باتھ میں جا کر نہا لیتے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.