پاکستان میں خانہ جنگی۔۔۔ بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوؤں نے ہندوستان کا دنیا بھر میں تماشہ بنا دیا

image

بھارت کے کئی میڈیا چینلز اور مختلف ویب سائٹس پر یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان کے شہر کراچی میں خانہ جنگی شروع ہو چکی ہے۔

یہ افواہ سندھ کے آئی جی مشتاق مہر کو اغوا کر کے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر زور دینے کے بعد پھیلائی گئی۔ بھارتی میڈیا نے اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کیں کہ کراچی میں پولیس اور آرمی کے مابین تعلقات خراب ہو چکے ہیں جس کے نتیجے میں کئی پولیس افسران اپنی جان کھو بیٹھے ہیں، اس کے علاوہ شہر میں مختلف ٹینکس بھی دیکھے گئے ہیں۔


تاہم اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، ہندوستان اب نا صرف اپنے ملک میں بلکہ بیرون ممالک میں بھی ایک تماشہ بن گیا ہے۔ تاہم اب بھارتی چینلز حقائق سے منہ چھپاتے ہوئے معذرت کے بجائے باتیں گول مول کر رہے ہیں۔

پاکستان کے حکومتی وزرا نے بھارتی میڈیا کے ان مضحکہ خیز دعوؤں کی نشاندہی کر کے ٹوئٹر کی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، جس میں کہا جارہا تھا کہ کراچی کے علاقے گلشنِ باغ میں ’خانہ جنگی‘ شروع ہوگئی ہے جبکہ اس نام کا کوئی بھی علاقہ کراچی میں موجود نہیں ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.