ترکی نے انٹرنیشنل اسکالر شپ کا اعلان کر دیا، کون کون سے ملک شامل؟

image

ترکی نے2021 کے لیے بین الااقوامی اسکالرشپس کا اعلان کر دیا، دس جنوری سے درخواتیں جمع کروانے کا عمل شروع۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کی یونیورسٹیز میں بین الااقوامی اسکالر شپس برائے 2021 کا آغاز ہو گیا ہے، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دنیا بھر کے طالب علم اسکالر شپس کے لیے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

ترکی کی جانب سے یونیورسٹیز میں انڈر گریجویٹ، گریجویٹس، ریسرچ اور مختلف لینگویجز میں اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالر شپس کا اعلان کیا گیا ہے تاہم یہ اسکالر شپس ترکی کی تمام بڑی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ یونیورسٹیز میں فراہم کی جا رہی ہیں۔

ترکی میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے خواہشمند طلبہ ترکی کی تمام یونیورسٹیز میں اسکالر شپس حاصل کرنے کے لئے آن لائن درخواستیں جمع کوا سکتے ہیں جبکہ ہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 فروری مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی میں اسکالر شپس کے اس پروگرام کا آغاز 2010 میں کیا گیا تھا تا کہ بیرون ممالک میں مقیم دیگر کمیونٹیز کے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم ہو سکے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.