عمران خان کی31 سال پرانی تصویر وائرل۔۔۔ پہلے کیسے دکھائی دیتے تھے؟

image

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے 31 سال پُرانی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر کے پرانی یادیں تازہ کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ اپنی ماضی کی حسین اور یادگار تصویر شئیر کی ہے جسے کئی لوگ اب تک لائک کر چکے ہیں۔

عمران خان کی جانب سے شئیر کی جانے والی یہ تصویر 31 سال پُرانی یعنی سال 1989ء کی بتائی جا رہی ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم سڑک پر موجود ہیں جبکہ تصویر میں عمران خان کے چہرے پر ہلکی مُسکراہٹ بھی ہے۔

شئیر کی گئی تصویر میں عمران خان کا لباس دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ تصویر موسم سرما کے دوران لی گئی تھی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان اکثر اپنے ماضی اور حال کے حسین اور خوبصورت لمحات کو سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.