پانچ دن کے اندر یہ کیسے ممکن ہوا؟۔۔۔ چین نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی

image

چین نے اپنی تیزی اور مہارت سے ایک بار پھر سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا، 5 دن میں اتنا بڑا اسپتال بنا لیا۔

چین نے کورونا وائرس کی نئی لہر پر قابو پانے کے لیے محض 5 دن میں ڈیڑھ ہزار بستروں پر مشتمل اسپتال تعمیر کر لیا، 16 جنوری کو چین کے شہر نانگونگ میں اس اسپتال کی تعمیر کو 5 دن میں مکمل کیا گیا، یہ اسپتال اِس شہر میں ساڑھے 6 ہزار بستروں پر مشتمل 6 ہسپتالوں میں سے ایک ہے۔

علاوہ ازیں چینی صوبے ہیبی کے صدر مقام شیجیاژوانگ میں کووڈ 19 کے 645 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ یہاں بھی 3 ہزار بستروں کے ایک اسپتال کو تعمیر کیا جا رہا ہے، کہا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ بھی ایک ہفتے میں تیار ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ چین نے کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سخت حکمتِ عملی اختیارکر کے وباء پر قابو پالیا تھا تاہم دسمبر سے نئے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چینی شہر نانگونگ میں محض پانچ دن کے اندر اسپتال تعمیر کر لیا گیا جہاں مریضوں کی دیکھ بھال جاری ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.