دبئی نے اسرائیل کے ساتھ فری ویزا معاہدے سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

image

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان فری ویزا معاہدہ معطل، یکم جولائی 2021 تک معطل رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے طے پانے والے ویزا فری معاہدے کو معطل کر دیا ہے، جبکہ یہ ویزا فری معاہدہ یکم جولائی 2021 تک معطل رہے گا۔

اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے مؤقف پیش کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اپنے ملک کے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے اسرائیلی شہریوں کے ویزا فری داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم یکم جولائی تک صورتحال مدِ نظر رکھتے ہوئے ویزا فری معاہدے پر دوبارہ عملدرآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان یہ تاریخی امن معاہدہ 13 اگست 2020 کو طے ہوا تھا۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.