وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا پر کتنے لاکھ خرچہ آیا؟

image

وزیر اعظم کے دورہ سری لنکا دورے کے اخراجات کے حوالے سے ان کے معاون خصوصی شہباز گل نے تفصیلات جاری کر دیں۔

ذرائع کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے اپنے بیان میں بتایا کہ 2016 میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورہ سری لنکا پر 2 لاکھ 76 ہزار 266 ڈالرز خرچ ہوئے تھے۔

شہباز گل نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے 2021 کے دورہ سری لنکا پر صرف 14 ہزار 800 ڈالرز کا خرچہ آیا جو پاکستانی کرنسی میں 23 لاکھ 51 ہزار 720 روپے بنتے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کا دو روزہ دورہ کیا جو گزشتہ روز اختتام پزیر ہوا ہے، دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن صدر، وزیراعظم اور وہاں کے تجارتی وفود سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.