پاکستان میں 1 سے 2 ٹن کے نئے اے سی کی قیمت کتنی ہوگئی؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

image

تپتی گرمی کے آتے ہی پاکستان میں اے سی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، لیکن وہیں گرمی سے پریشان عوام بھی مہنگے اے سی خریدنے پر مجبور ہے۔

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کے باعث درآمدی لاگت میں کمی کے باوجود ایئرکنڈیشنر (اے سی) کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اے سی کی قیمتوں سے قوت خرید متاثر نہیں ہوئی ہے کیونکہ شدید گرمی کے باعث اے سے کی دکانوں پر خریداروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

مارکیٹ ریٹیلرز کا کہنا تھا کہ ایک سے دو ٹن کے اے سی اسپلٹ کی قیمت میں 8 سے 10 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے جبکہ بعض مینوفیکچرز کا دعویٰ ہے کہ جنوری 2020 سے اب تک 5 سے 6 ہزار ورپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

مارکیٹ میں ہائی کوالٹی برانڈ کا ایک ٹن کا انورٹر اے سی 73 ہزار، ڈیڑھ ٹن کا 90 ہزار 500 جبکہ 2 ٹن کا ایک لاکھ 20 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

اس کے مقابل میں ایک ٹن کا ریگولر اے سی 65 ہزار، ڈیڑھ ٹن کا 81 ہزار 900 اور 2 ٹن کا ایک لاکھ 3 ہزار 500 میں فروخت ہورہا ہے۔

درمیانی درجے کا ایک ٹن کا انورٹر اے سی 65 ہزار روپے، ڈیڑھ ٹن کا 78 سے 82 ہزار روپے میں دستیاب ہے جبکہ ڈیڑھ ٹن کا نان انورٹر اے سی 63 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

ایک اسمبلر نے بتایا کہ ریٹیلرز مارجن میں بھی اضافہ کر رہے ہیں جس کا خمیازہ صارفین برداشت کر رہے ہیں۔

کراچی کے علاقے صدر میں ایک ڈیلر نے بتایا کہ گرمیوں میں مزید طلب کے پیش نظر فروری تا مارچ 2020 کے دوران مینوفیکچرر نے کم سے کم 3 سے 4 مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.