فروٹ چاٹ کھانے سے نظام ہاضمہ درست اور۔۔ جانیں سب کی پسندیدہ فروٹ چاٹ کے انمول فوائد

image

رمضان المبارک کے مہینے میں فروٹ چاٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ بچے، بڑے سب افطار میں ذائقہ دار پھلوں کی چاٹ بے حد شوق سے کھاتے ہیں۔

آج ہم فروٹ چاٹ کے انمول فوائد کے بارے میں جانیں گے۔

بلاشبہ پھل خدا کی طرف سے عطا کی گئی وہ نعمت ہے جو مختلف ذائقوں کے ساتھ ساتھ بہترین اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں، ایسے اجزاء جن کی جسم کو بہت ضرورت ہوتی ہے اور ان کو حاصل کرنے سے نہ صرف صحت اچھی رہتی ہے بلکہ جلد ، ناخن اور بال بھی مضبوط اور توانا رہتے ہیں۔

رمضان المبارک میں گھروں میں عموماً افطاری کے ساتھ فروٹ چاٹ کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں شامل فروٹ روزے دار کی دن بھر کی کھوئی ہوئی توانائی کو بحال کرتے ہیں اور جسم میں ہر اس چیز کی کمی کو پورا کرتے ہیں جس کی جسم کو ضرورت ہوتی ہے، خاص طور پر وٹامنز، پانی اور دیگر اہم اجزا۔

* فروٹ چاٹ کھانے کے فوائد

٭ فروٹ چاٹ کا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ بہت سے پھلوں کے اہم اجزا بیک وقت جسم کو حاصل ہو جاتے ہیں۔

٭الگ الگ پھلوں کا استعمال اکثر طبعیت کو گراں گزرتا ہے جب کہ فروٹ چاٹ میں کم مقدار میں شامل کیے گئے پھل کھانے کا لطف ہی کچھ اور ہوتا ہے۔

٭فروٹ چاٹ کھانے سے نظام ہاضمہ درست رہتا ہے اور صحت بھی بحال رہتی ہے۔

٭فروٹ چاٹ طاقت سے بھرپور ایک مکمل غذا ہے ، خاص طور پر رمضان المبارک میں فروٹ چاٹ نہ صرف ہر کسی کو پسند ہوتی ہے بلکہ دستر خوان کی زینت بھی بنتی ہے۔

٭فروٹ چاٹ زبان کو ذائقہ کے علاوہ صحت، جلد، جسم ، بال اور ناخنوں کو بھی تقویت پہنچاتی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.