ہماری شادی میں صرف 10 سے 12 لوگ ہی تھے کیونکہ ۔۔ اداکارہ صرحا اصغر اپنے شوہر سے پہلی مرتبہ کہاں ملیں اور انہوں نے گھر والوں کو شادی کے لیے کیسے راضی کیا؟

image

شادی ایک پاک رشتہ ہے اور آپس میں پیار محبت، زندگی بھر کا اطمینان و سکون اس میں پنہاں ہیں۔ شادی پسند کی ہو یا گھر والوں کی مرضی سے کی جائے، زندگی بھر اس کو نبھانے کے لئے میاں بیوی ہزاروں کو ششیں کرتے ہیں۔

لیکن شادی سے قبل ہونے والی پہلی ملاقات کی یاد اکثر لوگوں کو رہتی ہے کہ ہم ایسے تھے، یوں ملے تھے، اتنے بے عقل تھے، انہوں نے اتنے شریف بن کر بات کی تھی وغیرہ وغیرہ۔۔

آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ شادی کی تصاویر وائرل ہونے پر لوگوں کے تنقیدی کمنٹس کا سامنا کرنے والی پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر اپنے شوہر سے پہلی مرتبہ کب اور کہاں ملیں؟

اداکارہ صرحا اصغر ایک نجی ٹی وی پروگرام میں آئیں اور انہوں نے بتایا کہ: '' میری عمر سے پہلی ملاقات مہندی کی تقریب میں ہوئی، یہ میری سینئر کے دوست تھے لیکن میری عمر سے بات چیت تب بھی نہیں ہوئی۔ اس کے تقریباً 4 یا 5 مہینے بعد ہم نے ایک دوسرے کو فیس بک پر فرینڈ ریکوئسٹ بھیجی اور پھر ہماری بات چیت شروع ہوئی۔ اس وقت میں اے لیول کررہی تھی اور عمر اس دوران یونیورسٹی کے طالبعلم تھے۔ ''

سوشل میڈیا پر لوگوں نے میری اور عمر کی شادی پرانتہائی تنیقد کی کسی نے کہا کہ اتنا بڑا اور موٹا دلہا ہے، تو کسی نے کہا یہ بچی لگ رہی ہے، مگر لوگوں کو دوسروں کی نجی زندگی میں سوال جواب کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔ میں عمر کے ساتھ بہت خوش ہوں ۔

میرے ابو قد میں امی سے بڑے اور امی قد میں چھوٹی تھیں، بالکل اسی طرح جب میں نے عمر کو دیکھا تو مجھے ان کا قد بہت اچھا لگا، اس کے علاوہ بھی یہ دل کے اتنے صاف ہیں، ہر بات واضح اور کھل کر کرنے والے شرمیلے سے ہیں، میں نے ان کو فوری ہاں کہہ دی تھی اور ہم دونوں بہت خوشیوں بھری زندگی گزار رہے ہیں۔

میرے لئے سب سے مشکل وقت تھا جبکہ گھر والوں کو سچ بتانا، میری بہن نے کہا کہ کہہ دو کچھ نہیں ہوگا، میں نے پہلے اپنے دوسرے نمبر والے آصف بھائی کو بتایا اور پھر امی کو بتایا، امی کو منانے میں وقت لگا، مگر پھر ان کے گھر والے ہمارے ہاں آئے، ملاقات ہوئی اور رشتہ طے ہوگیا۔

ہماری شادی میں صرف 10 سے 12 لوگ تھے کیونکہ جس مسجد میں نکاح ہوا وہاں صرف 10 لوگوں کی اجازت تھی، نکاح کے کچھ ہی دیر میں رخصتی ہوگئی، پھر ہم فوٹو شوٹ ے لئے گئے، اور اس کے بعد میں اپنے گھر گئی، عمر کے سارے بھائی بیرون ممالک رہتے ہیں، ہم نے سب سے ویڈیو کال پر بات کی۔

ہم ایک دوسرے سے خوش ہیں، عمر بہت نیک دل ہیں،مگر بہت سست ہیں، مجھے غصہ جلدی آ جاتا ہے، مگر عمر کو بالکل غصہ نہیں آتا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.